جدہ میں فٹبال میچ کے دوران بم دھماکے کا منصوبہ ناکام

ریاض:سعودی عرب نے کہا ہے کہ مغربی شہر جدہ میں فٹبال کے ایک بین الاقوامی میچ کے دوران ممکنہ طور پر بم دھماکے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق رواں سال اکتوبر میں جدہ میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ میچ کو کار بم دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جا رہی تھی 2018 کے ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ میچ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں دہشت گردی کے دو سیلز سے آٹھ مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ان آٹھ افراد میں سعودی شہریوں کے علاوہ دو پاکستانی، ایک شامی اور ایک سوڈانی شہری شامل ہے۔ وزارت داخلہ نے صوبے قطیف اور دمام میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے سلسلے میں دیگر مطلوب افراد کی ایک فہرست جاری کر دی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi authorities announce foiling attack on jeddah football stadium in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply