مصر اور مراکش کے بعد سعودی عرب بھی ورلڈ کپ فٹبال 2018 سے باہر،ایران بھی دہانے پر

ماسکو: مراکش کے بعد مصر اور سعودی عرب بھی روس میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ مراکش اگر برازیل کے خلاف شکست سے تو مصر اور سعودی عرب گروپ اے میں روس اور یوروگئے سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔

ساتویں روز کے تینوں میچز1-0کے فرق سے فیصل ہوئے۔جس میں یوروگوئے نے سعودی عرب کو پرتگال نے مراکش کواور اسپین نے ایران کو شکست دی۔گروپ بی کے میچ میں ایران نے پہلے ہاف میں دفاع کا زبردست مظاہرہ کرکے ہسپانوی فارورڈوں اور مڈ فیلڈروں کو جھنجھلاہٹ میں مبتلا کیے رکھا لیکن اس کے فارورڈز ہسپانوی کھلاڑیوں کی جھنجھلاہٹ کا فائدہ نہ اٹھا سکے او کوئی جوابی حملہ نہیں کیا یہاں تک کہ کوئی ایسا موو بھی نہیں بنایا جس سے یہ گول کرنے کی امنگ کا اظہار ہوا ہو۔

اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔لیکن دوسرے ہاف میں ایران بدلا بدلا نظر آیا اور بڑھ بڑھ کر اس کے فارورڈوں اور ونگرز نے مڈفیلڈرز کے تعاون سے حملے کرنا شروع کر دیے۔لیکن اس دوران 54ویں منٹ میں سینٹر فارورڈ کوسٹا نے ایرانی دفاعی کھلاڑی سے ٹکرا کر واپس آنے والے گیند کو گول کیپر علی رضا بیرنواند کو چکمہ دے کر اسکور1-0کر دیا۔

جس کے بعد ایرانیوں نے اپنے حملوں میں مزید شدت پیدا کر دی اور سوائے گول کرنے کے تقریباً ہر کامیابی حاصل کی۔ یہاں تک کہ ایک وقت تو گول اداکرنے کا موقع اس وقت مل گیا جبفارورڈ سعید عزت الٰہی نے چند فٹ کی دوری سے گول کر دیا لیکن تیسری آنکھ نے سعید کو آف سائڈ قرار دے کر گول نہیں دیا۔

اسپین کے خلاف اس شکست سے ایران ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوجانے والا چوتھا اسلامی ملک ہو جائے گا۔ اس سے قبل سعودی عرب، مصر اور مراکش ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔سعودی عرب چوتھی بار پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہورہا ہے اس سے قبل وہ صرف ایک بار1994میں پری کوارٹر فائنل میں پہنچ سکا تھا۔اور وہ اس کا پہلا ورلڈ کپ تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saudi arabia and morocco also crashing out of the tournament in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply