نائب کپتان سرفراز والدہ کی علالت کے باعث سیریز کے باقی میچ بھی نہیں کھیلیں گے

کراچی:پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بقیہ تین میچوں سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔سرفراز احمد کی والدہ شدید علیل ہیں جس کے سبب وہ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر وطن واپس لوٹ گئے تھے اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے اتدائی دو میچوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر امید تھی کہ شاید وہ آخری تین میچوں کیلئے ٹیم کو دستیاب ہو سکیں لیکن والدہ کی علالت کے سبب سیریز سے دستبردار ہونے اور آسٹریلیا واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کے نائب کپتان نے سریز کے دستبرداری کے فیصلے سے بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ سرفراز کی غیر موجودگی میں محمد رضوان وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیں گے جنہوں نے ابتدائی میچوں میں احسن طریقے سے یہ ذمے داری انجام دی۔واضح رہے کہ پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی پہلے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ دوسرے ون ڈے میں حفیظ نے قیادت کی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sarfraz ahmed to miss entire series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply