ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز احمد کے 100 شکار

سڈنی:(یو این آئی)پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 100 شکار مکمل کر لئے ہیں۔انہوں نے وہاب ریاض کی گیند پر حریف اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کیچ تھام کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس سے قبل انہوں نے 32 ٹیسٹ میچوں میں 82 کیچ اور 17 اسٹمپ کئے تھے۔ڈیوڈ وارنر کے بعد عثمان خواجہ اور اسٹیون اسمتھ کو پویلین بھیجنے میں انہوں نے بولرز کی معاونت کی۔ان کے مجموعی شکار 102 ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد بطور بلے باز بھی ٹیم کے کارآمد رکن ہیں، انہوں نے سڈنی ٹیسٹ سے قبل 56 اننگز میں 41.28 کی اوسط سے 1858 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 3 سنچری اور 10 نصف سنچری شامل ہیں جب کہ 112 رنز ان کی بہترین ٹیسٹ اننگز ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sarfraz ahmed completes 100 dismissals in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply