پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی کا کپتان مقررکردیا

اسلام آباد: ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ کے باقاعدہ اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔28سالہ وکٹ کیپر نے اپنے انٹرنیشنل کیریر کا آغاز 2007میں ہندوستان کے خلاف کیا تھا اور اسی وقت سے ون ڈے میچوں کی ٹیم سے اندر باہر ہونے سے دوچار رہے۔
سرفراز2006میں انڈر 19-کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان تھے۔سرفراز نے 58ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے اور29.91کی اوسط اور 86.16کے اسٹرائیک ریٹ سے ایک سنچری اور تین ہاف سنچریوں کی مدد سے 1077رنز بنائے ۔انہوں نے 21ٹی ٹونٹی میچ کھیلے اور291رنز بنائے۔ اس فارمیٹ کی کرکٹ میں سرفراز نے2ہاف سنچری بنائیں۔
سرفراز نے21ٹاٹ میچ بھی کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 46.28کی اوسط سے 1296رنز بنائے ۔جن میں تین سنچریاں اور 7ہاف سنچریاں شامل ہیں۔وہ ٹسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنلز میں وکٹ کے پیچھے شکار کی ہاف سنچری بھی کر چکے ہیں۔ٹسٹ میچوں میں وہ 46کیچ اور17اسٹمپنگ اور ون ڈے میچوں میں 53کیچ اور17اسٹمپنگ کر چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sarfraz ahmed appointed t20 captain pcb in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply