ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے:احسان منی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان منی نے اعلان کیا ہے کہ2019کے ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے احسان منی نے ایک کپتان اور ایک کرکٹر کے طور پر سرفراز کی تعریف کی۔

احسان منی نے کہا کہ سرفراز2006کے انڈر 19ورلڈ کپ میں اپنی قیادت میں پاکستا ن کی ہندوستان پر فتح سے روشنی میں آئے تھے۔انڈر19ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کے بعد سے سرفراز نے اپنے کھیل میں اور بھی زیادہ نکھار پیدا کیا ۔

منی نے کہا کہ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ سرفراز ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کاکپتان ہے۔اور وہ ورلڈ کپ کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف سریز میں بھی پاکستان کی قیادت کریں گے۔احسان نے مزید کہا کہ سرفراز حکمت عملی کا ماہر، فعال لیڈراور عمدہ کرکٹر ہونا ثابت کر دیا ہے۔

سرفراز نے 2017میں ہندوستان کو شکست دے کر پاکستان کو چمپینز ٹرافی دلوائی اور ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان کو اعلیٰ پوزیشن دلائی۔

سرفراز نے، جو پریس کانفرنس میں احسان منی کے ساتھ آئے تھے،کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملنے سے وہ کرکٹ بورڈ کے شکر گذار ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ انکے لیے باعث صد افتخار ہے کہ وہ ان کرکٹروں کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیںجنہوں نے ماضی میں ورلڈ کپ میں وطن عزیز کی قیادت کی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sarfaraz ahmed to captain pakistan in world cup 2019 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment