سرفراز قیادت سے فارغ ، ٹیم سے بھی ڈراپ، اظہر ٹسٹ اور بابر اعظم ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتا ن مقرر

اسلام آباد: سری لنکا کی ناتجربہ کار ٹیم کے خلاف ٹونٹی 20سریز میں وائٹ واش کے باعث پوری ٹیم خاص طور پر کچھ سنیئر لھلاڑیوں بشمول کپتان سرفراز احمد سے سخت بد دل ہوجانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سرفراز احمد کو ان کی ٹسٹ اور ٹی ٹونٹی دونوں قسم کی کرکٹ میں مجموعی طور پر خراب کارکردگی کی بنیاد پر قیادت سے فارغ کرنے کے ساتھ ساتھ ان دونوں فارمیٹ کی ٹیموں سے بھی ڈراپ کر دیا۔ اب آسٹریلیا کے خلاف سرزمین آسٹریلیا پرہی کھیلی جانے والی ٹسٹ سریز اور 2019-20 سیزن میں ورلڈ ٹسٹ چمپین شپ کے میچز میں بلے باز اظہر علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جبکہ مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی میچوں اور2020کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔بیان میں مزید کہاگیا کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد اپنی خراب کارکردگی کے باعث ان دونوں قسم کی کرکٹ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے۔لیکن ون ڈے انٹرنیشنلز کے لیے ٹیم میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں اس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔سرفراز کی ممکنہ بر طرفی کی خبریں پہلے ہی سے عوامی حلقوں میں گردش کر رہی تھیں۔ جنہیں باقاعدہ اعلان نے حقیقت کا روپ دے دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان منی نے کہا کہاگرچہ سرفراز کو فارغ کرنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن ٹیم کے بہترین مفاد میں یہ نہایت ضروری بھی تھا۔اپنی برطرفی کی اطلاع ملنے کے بعد ایک پریس ریلیز میں سرفراز نے کہا کہ پاکستان کی قیادت کرنا باعث صد افتخار تھا اورمیں اپنے دور قیادت میں ساتھی کھلاڑیوں کوچوں اور سلیکٹروں کی جانب سے دیے جانے تعاون کے لے ان سے اظہار تشکر کرتا ہوں ۔ اظہر علی اور بابراعظم اور قومی ٹیم کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ان دونو ں کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ خوب پھلے پھولے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sarfaraz ahmed removed as captain in test t20 formats due to drop in overall form in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.