سردار سنگھ کو ہاکی ورلڈ لیگ کے فائنل کے لیے ہندوستانی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا

نئی دہلی: مڈ فیلڈر سردار سنگھ کو آئندہ ماہ اڑیسہ کے دارالخلافہ بھونیشور میں ہونے والی ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کے لیے ہندوستان کی18رکنی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ دوبارہ فٹ ہوجانے والے روپندر پال سنگھ اور بریندر لاکڑا کو ٹیم میں شال کر لیا گیا۔
من پریت سنگھ کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ جبکہ چنگلین سانا سنگھ ان کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔سردار سنگھ جنہیں اسی سال کھیل رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا گذشتہ ماہ ڈھاکہ میں ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔
لیکن فری ڈیفنڈر کے طور پر کھیلنے والے نوجوان کپتان من پریت سنگھ 31سالہ سردار سنگھ کی جگہ مڈ فیلڈ ر کا بھی کردار ادا کریں گے۔ایسا لگتا ہے کہ سردار سنگھ ایشای کپ سے پہلے ہی کوچ روئلنٹ اولٹمینز کی جگہ بنائے جانے والے نئے چیف کوچ جوئرڈ مریجنے کی اسکیم میں فٹ نہیں ہوتے ۔

Title: sardar singh dropped from hwl final squad sreejesh unfit to play | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: ,

Leave a Reply