مصری ویٹ لفٹرسارہ احمد کو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی عرب خاتون ہونے کا اعزاز حاصل

ریو ڈی جنیرو: مصر سے تعلق رکھنے والی سارہ احمد نے اس وقت ایک نئی تاریخ مرتب کی جب وہ ریو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیت کر اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں۔
سارہ نے میڈل جیتنے کے بعد میڈیا کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصری خاتون ایتھلیٹس کیلئے مشعل راہ بننا چاہتی ہیں۔ کھیلوں کا حجاب پہنی ہوئی مصری ویٹ لفٹر سارہ احمد نے 69 کلو گرام زمرے میں 255 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسے کا تمغہ جیتا، مقابلے میں چین کی ڑیانگ ینمائی نے سونے اور قازقستان کی ڑازیرا زپھرکل نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
18 سالہ ایتھلیٹ 1948 کے بعد مصر کیلئے ویٹ لفٹنگ کا میڈل جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ اولمپک کی تاریخ میں کسی بھی عرب خاتون کا کسی بھی کھیل میں پہلا میڈل ہے۔سارہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بڑا اعزاز ہے، یہاں مقابلہ کرنا آسان نہیں کیونکہ یہاں آنے والے تمام ہی ایتھلیٹ تجربہ کار ہیں۔
گیارہ سال کی عمر میں ویٹ لفٹنگ بحیثیت پروفیشن اپنانے والی سارہ نے امید ظاہر کی ان کی اس کامیابی سے مصر میں خواتین کی کھیلوں میں دلچسپی پیدا ہو گی اور امید ہے کہ ہمیں اس کے بعد بہتر نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sara ahmed wins egypts first rio olympic medal in weightlifting in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply