آئی سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کرے:ثقلین مشتاق

دوبئی: اپنے دور کے معروف آف اسپنر ثقلین مشتاق نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کی حمایت کرے اور انٹرنیشنل کرکٹ کا پروگرام ترتیب دے کہ ان کے وطن عزیز پاکستان میں بھی بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو سکے۔
دوسرا گیند کے موجد ثقلین نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ بے پناہ ہے۔اور عالمی کرکٹ تنظیم کو اس میں مدد کرنا چاہیے تاکہ پاکستان میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو سکے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سوپر لیگ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے میں ممد و معاون ثابت ہو گی۔ایک دیگر سوال کے جواب میں جس میں ان سے یہ پوچھاگیا کہ کیا اس وقت پاکستان میں ایک اور ثقلین مشتاق ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ان سے بہتر اسپنرز پیدا کر سکتا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saqlain mushtaq urges icc to help bring cricket back to pakistan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply