ثقلین مشتاق آئندہ ماہ ہندوستان کے دورے پر رہیں گے،15روز کا ویزا ملا

اسلام آباد: سابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق آئندہ ماہ ہندوستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ ہندوستان کے خلاف کھیلی جانے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سریز سے پہلے انگلستان کی ٹیم کے اسپن مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
ثقلین نے ڈان نیوز سے اس امر کی تصدیق کر دی کہ انہین15روز کا ویزا مل گیا ہے اور وہ یکم نومبر کو ہندوستان پرواز کر جائیں گے۔ ہندوستان اور انگلستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9نومبر سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔عصر حاضر کے بہترین اسپنروں میں شمار کیے جانےوالے ’دوسرا‘کے موجد ثقلین اس سے پہلے انگلستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے بھی اسپن کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
حالیہ پاکستان کے دورہ انگلستان کے دوران ثقلین مشتاق نے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں انگلستان کی اسپن کنسلٹنٹ کے طور پر خدما ت انجام دی تھیں۔ اور انگریز بلے بازوں کو اسپن بولنگ کھیلنے کے کچھ ایسے گر بتائے تھے کہ پاکستان کا ہلاکت خیز اسپن ہتھیار یاسرشاہ، جس نے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلستان کی بیٹنگ صف میں تباہی مچادی تھی،غیر موثر ہو گیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saqlain mushtaq to coach england cricket team in india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply