نیوزی لینڈ کے خلاف پجارا اور مرلی وجے کی شاندار ہاف سنچریاں

کانپور: ہندوستان کے500ویں ٹسٹ میچ کے پہلے روز گرین پارک میں افتتاحی بلے باز مرلی وجے اور چتیشور پجارا نے شاندار ہاف سنچری بنا کر ہندوستان کو پہلی اننگز میں300کا ہندسہ پار کرنے کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ کھیل کا وقت ختم ہوا تو ہندوستان نے 9وکٹ پر291رنز بنا لیے تھے ۔رویندر جڈیجہ16اور امیش یادو 8رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔
اگر وجے اور پجارا کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی ، نائب کپتان اجنکیا رہانے اور روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ اور اسپن بولنگ کے ملے جلے اٹیک کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہوتا تو وجے اور پجارا کی وہ محنت اکارت نہ جاتی جو انہون نے دوسرے وکٹ کے لیے 112رنز بنا نے کے لیے کی تھی۔ لیکن پجارا کے 62کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوتے ہی گویا جھڑی سی لگ گئی ہو اور اگلے8وکٹ محض147رنز کا اضافہ کے بعد گر گئے۔ پجارا نے 109گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے 62رنز بنائے جبکہ مرلی وجے نے 170گیندوں پر 8چوکوں کے ساتھ 65رنز بنائے۔روی چندر اشون نے76گیندوں پر 40اور روہت شرما نے 67بالوں پر 35رنز بنائے۔
وراٹ کوہلی صرف9رنز بنا کر فاسٹ بولر ویگنر کے باؤنسر کو کھیلنے پر مجبور ہوئے اور سوڈھی کو کیچ تھما بیٹھے۔افتتاحی بلے باز لوکیش راہل نے تیز رفتار سے کھیلتے ہوئے39گیندوں پر 32رنز بنائے جس کے لیے انہوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کا سہارا لیا۔ نیو زی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر بولٹ اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سینٹنر نے تین تین اور ویگنر، سوڈھی اور کریگ نے ایک ایک وکٹ لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Santner boult give nz hard earned edge in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply