ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو محکمہ انکم ٹیکس کا نوٹس

نئی دہلی: انکم ٹیکس محکمہ نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے کا انکم ٹیکس ادا نہ کرنے یا ٹیکس چوری کرنے کے معاملے میں نوٹس بھیج کر 16 فروری کو محکمہ میں موجود ہونے کی ہدایات دی ہیں۔
محکمہ کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر ثانیہ مرزا یا ان کے ایجنٹ طے وقت پر محکمہ کے سامنے موجود ہوکر انکم ٹیکس سے متعلق معاملات پر حقائق یا صحیح جواب نہیں دے پائے تو ان پر جرمانہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ ثانیہ کو یہ نوٹس محکمہ کی جانب سے چھ فروری کو جاری کیا گیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مالی قانون، 1994 کی دفعات اور قواعد و ضوابط کے سلسلے میں سروس ٹیکس کے عدم ادائیگی یا نظرانداز کرنے کے سلسلے میں آپ کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جانی ہے۔ آپ کو مرکزی آبکاری ٹیکس قانون کے تحتطلب کیا جاتا ہے۔ ٹیکس کے معاملات کی تحقیقات کے لئے 16 فروری کو آپ کودفتر میں حاضرہونا ہے۔

Title: sania mirza summoned by service tax department in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply