متعدد کھیل اعزازات کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو والدین بننے کا بھی اعزاز حاصل

نئی دہلی:ہندوستان کی سابق نمبر ون سنگلز ٹینس کھلاڑی اور دنیا کی نمبر ون ڈبلز کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اس وقت ایک بیٹے کے والدین بن گئے جب منگل کے روز ثانیہ مرزا کو ایک بیٹا تولد ہوا۔

شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے نہایت مسرت ہو رہی ہے کہ ان کے گھربیٹے کی پیدائش ہوئی ہے زچہ بچہ دونوں صحتمند ہیں‘۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر اظہار تشکر بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس قبل دونوں نے ہی بچے کے نام کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہمارے گھرجب بھی اولاد ہوگی اس کا خاندانی نام صرف ملک نہیں بلکہ ”مرزا ملک“ ہوگا۔

ثانیہ مرزا اورشعیب ملک نے ننھے مہمان کی جلد آمد سے متعلق مداحوں کودلچسپ اندازمیں بتایا تھا جہاں انہوں نے ٹوئٹر پر ”وارڈروب“ کی کارٹونش تصویر جاری کی تھی ۔خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹراسٹارشعیب ملک اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 12 اپریل 2010 کو ہوئی تھی اور8 سال بعد وہ والدین بنے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sania mirza shoaib malik become parents in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.