ثانیہ مرزا اورآئیون ڈوڈگ کی جوڑی آسٹریلیائی اوپن کے فائنل میں داخل

میلبورن:ہندوستان ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے پارٹنر کروشیا کے آئیون ڈوڈگ نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے سیم گروتھ اور سامنتھاا ستوسر کی جوڑی کو شکست دے کر جمعہ کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
دوسری سیڈ یڈثانیہ اور ان کے کروشیائی پارٹنر ڈوڈگ نے سام اور استوسر کی آسٹریلوی جوڑی کو ایک گھنٹے 18 منٹ تک چلے تین سیٹ کے مقابلے میں 6-4، 2-6، 10-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
اس سے پہلے غیر ترجیحی ہندوستانی جوڑی نے ہندوستان کے روہن بوپنا اور ان کی جوڑی دار میں گیبریلا ڈابرووسکی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا تھا جبکہ سیم گروتھ اور سامنتھاا ستوسر کی جوڑی نے تجربہ کار ہندوستانی ٹینس اسٹار لینڈر پیس اور ان کی سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگز کو شکست دے کر آخری چار میں اپنا مقام پختہ کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sania mirza ivan dodig through to australian open mixed doubles final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply