ثانیہ مرزا ٹینس کی دنیا کی ملکہ ہیں :شاہ رخ

حیدر آباد: مشہور اداکار شاہ رخ خان نے مقبول ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی سوانح عمری ”ایس اگینسٹ آڈس“کے اجرا کے دوران انہیں ریکٹ کی رانی قرار دیا۔
حید رآباد میں کتاب کے اجراکی تقریب میں شریک اداکار شاہ رخ خان نے کہا ”ثانیہ ریکٹ کی رانی ہیں۔ثانیہ نے کسی اور سے کہیں زیادہ کام کیا ہے اور ملک کا سر فخرسے بلند کیا ہے۔
ہم پی ٹی اوشا ،میری کوم اور ثانیہ مرزا جیسے لوگوں کے مشکور و ممنون ہیں جن سے تحریک لے کر کئی لڑکوں اور لڑکیوں نے کھیلوں کو پیشہ ور کریئر کے طور پر اپنایا اور ہمارے ملک کے وقار میں اضافہ کیا۔“ثانیہ نے کہا ”اوپر والے کا کرم ہے کہ میرا کریئر طویل رہا اور کورٹ کے اندر اور باہر بھی دلچسپ رہا۔میں خوش ہوں کہ میں اس کتاب کو منظر عام پر لا سکی۔
“اس کتاب میں ثانیہ کے ویمن ڈبلز میں نمبر ایک کھلاڑی بننے اور کریئر میں مشکلوں اور چلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنا خواب پورا کرنے کے سفر کی روداد پیش کی گئی ہے۔یہ کتاب ثانیہ نے اپنے والد عمران مرزا کے ساتھ مل کر لکھی ہے۔
29سالہ ثانیہ مرزا 13سال پہلے اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب انہوں نے محض 16سال کی عمر میں ومبلڈن گرلس ڈبلز کا خطاب جیتا تھا۔(یواین آئی )

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sania mirza is the rani of racket says shah rukh khan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply