ثانیہ مرزاٹیبل ٹینس ٹیم کے ساتھ کھیل گاؤں پہنچ گئیں

ریو دی جنیرو:(یو این آئی) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ٹیبل ٹینس ٹیم جمعہ سے شروع ہونے والے ریو اولمپکس میں حصہ لینے کے لئے کھیل گاؤں پہنچ چکی ہے۔ کھیل گاؤں میں ثانیہ کا استقبال ریو مشن کے سربراہ راکیش گپتا نے کیا اور انہیں اولمپک میموریل پیش کیا۔
یہ تمام کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے۔ ثانیہ اولمپک کھیل گاؤں پہنچنے والی پہلی ٹینس کھلاڑی ہیں۔ وہ مانٹریال سے یہاں پہنچی ہیں جہاں وہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے گئی تھیں۔ اس سال ثانیہ تیسری بار اولمپکس میں کھیلیں گی۔ ثانیہ مرزا خاتون ڈبل زمرے میں تھونبارے کے ساتھ جوڑی بنائیں گی ، جبکہ مخلوط ڈبل زمرے میں وہ انڈین ٹینس اسٹار روہن بوپنا کے ساتھ کھیلیں گی۔ ریو اولمپکس میں خواتین ڈبل مقابلوں کا آغاز چھ اگست سے اور مخلوط ڈبل مقابلوں کا آغاز 10 اگست سے ہو گا۔
29سالہ ثانیہ نے کہاکہ “ہوائی جہاز کا سفر طویل تھالیکن کھلاڑی اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے جوش میں ہمیشہ حوصلہ مند رہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ تمام جوڑیا ں فٹ ہیں۔ امریکہ کے برائن برادران ہٹ گئے ہیں، پھر بھی مضبوط ٹیم اتارنے کے لئے ان کے پاس کافی کھلاڑی ہیں”۔ ثانیہ سے پہلے انڈین ٹیبل ٹینس ٹیم اتوار کو ہی کھیل گاؤں پہنچ گئی تھی۔
ٹیم میں اس بار شرت کمل، سوم اجیت گھوش، موما داس اور مونیکا باترا جیسے شاندار کھلاڑی شامل ہیں۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ یافتہ شرت کمل اپنے تیسرے اور گھوش دوسری بار اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔ موما داس 2004 ایتھنز اولمپکس میں کھیل چکی ہیں، وہیں مونیکا پہلی بار اولمپکس میں قدم رکھ رہی ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sania mirza and table tennis team reach reo de jeniro in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply