ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا چائنا اوپن ٹینس کوارٹرفائنل میں

بیجنگ (یواین آئی) ہندوستان کی اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا اور مردوں کے ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا نے اپنے اپنے جوڑی داروں کے ساتھ یہاں چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ عالمی رینکنگ میں ۹ ویں نمبر کی کھلاڑی ثانیہ نے اپنی چینی جوڑی دار شوائی پینگ کے ساتھ پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ڈیمی شورس اور ایلس مینٹس کی جوڑی کو مسلسل سیٹوں میں سات۔پانچ، چھ۔دو سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں تیسری سیڈ ثانیہ۔شوائی جوڑی کو پہلے دور میں بائی ملی تھی۔
اب سیمی فائنل میں داخلہ کے لئے چینی تائی پے کی ہاﺅ چنگ یان اور کورنیٹ ایلائز اور کیٹرینا سینیاکووا اور باربورا اسٹرائیکووا کی جوڑی کے مابین فاتح سے ان کا مقابلہ ہوگا۔ دوسری طرف مردوں کے ڈبلز ہندوستانی کھلاڑی ایک مرتبہ پھر سے یوروگوئے کے پابلو کیوواس کے ساتھ جوڑی بناکر کھیل رہے ہیں اور انہوں نے چین کی وائلڈ کارڈ جوڑی گونگ ماؤشن اور زانگ زی کو پری کوارٹر فائنلمیں یکطرفہ مقابلہ میں چھ۔صفر، چھ۔چار سے ہراکر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sania bopanna advance in china open in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply