سری لنکا کے جارح بلے باز جے سوریہ بیساکھی کے سہارے چلنے پر مجبور

نئی دہلی: اپنے کرکٹ کیر یر خاص طور پر 1996کے ورلڈ کپ کے دوران حریف ٹیموں کے بولروں کے لیے ڈراؤنا خواب بننے والے سری لنکا کے جارح بلے باز سنتھ جے سوریہ آج اتنے معذور ہو گئے ہیں کہ بغیر سہارے چلنا تو دور کی بات بیساکھی کے بغیر کھڑے تک نہیں ہو سکتے ۔سنتھ جے سوریہ کی اس حالت کا علم ان تصویر سے ہوا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔
لیکن یہ کوئی حادثہ کا شکار نہیں ہوئے بلکہ ان کے گھٹنے کی تکلیف اس قدر بڑھ گئی ہے کہ وہ بیساکھی کا سہار لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ 48سالہ جے سوریہ عنقریب بغرض علاج آسٹریلیا کے شہرملبورن جا رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سرجری کے بعد بھی وہ ایک ماہ تک چلنے پھرنے سے قاصر ہوں گے اور اس دوران وہڈاکٹروں کی نگہداشت میں رہیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sanath jayasuriya unable to walk without crutches in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply