ثنا میر اور ندا کی مدد سے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی20-میچ میں 7وکٹ سے ہرادیا

پریٹوریہ: جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سریز 1-1سے برابر کرنے کے بعد پہلا ٹی ٹونٹی میچ سات وکٹ سے جیت کر پاکستان نے پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔پاکستان کی اس جیت میں میچ کی بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے سرفراز کی جانے والی آل راؤنڈر ندا ڈار اور کپتان بسمہ معروف کا نمایاں کردار رہا بسمہ اور ندا نے ہاف سنچریاں بنائیں ندا نے دو وکٹ بھی لیے۔

پریٹوریہ کے ایل سی ڈی ولیر اوول میں 120رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم کو اگرچہ پاور پلے میں ہی اس وقت دو زبردست جھٹکے لگے جب پہلے اوور کی تیسری گیند پر جویریہ رؤف ایک مجموعے پر اور چھٹے اوور کی دوسری گیند پر 29اسکور پر امائمہ سہیل بھی آؤٹ ہو گئیں۔ لیکن آل رؤنڈر ندا نے اپنے اوسان مجتمع رکھتے ہوئے نہ صرف 37گیندوں پر 7چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے53رنز بنائے بلکہ کپتان معروف کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 89رنز کی پارٹنر شپ کر کے پاکستان کی جیت بھی یقینی بنا دی۔معروف نے بھی 48گیندوں پر 53رنز بنائے اور چار چوکے لگائے۔

وہ غیر مفتوح رہیں۔اس سے قبل ثناءمیر اور ندا ڈار پر مشتمل آف اسپن جوڑی نے جنوبی افریقہ کے بولروں کو سکون سے بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا اور پاور پلے میں ہی محض 12رنز پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد 49رنز پر نصف ٹیم کا ہی صفایہ کر دیا۔ جنوبی افریقی اننگز کی تباہی کا آغاز ثناءنے اپنے اور اننگز کے پہلے ہی اوور میں دونوں ہی اوپنرز کو پویلین واپس بھیج کر کیا جسے ندا نے عالیہ ریاض اور نشرح سندھو کے تعاون سے جنوبی افریقہ کومقررہ 20اووروں میں محض119رنز پر ہی روک کر مکمل کردیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سی ٹرائن 31گیندوں پر 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے43رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پریز نے 22گیندوں پر ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کی مدد سے23اور شبنم اسماعیل نے 16گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ20رنز بنائے۔ثناءمیر نے تین اور ندا نے دو وکٹ لیے جبکہ نشرح اور عالیہ کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sana mir and nida dar trample south africa women in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.