ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کانٹریکٹ ڈیرن براؤ و، سیموئلز اور کارلوس بریتھویٹ نے مستردکردیا

بارباڈوس (یو این آئی) طوفانی بلے باز مارلون سیموئلز، ڈیرن براوو اور کارلوس بریتھویٹ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیوآئی سی بی) کی جانب سے پیش کئے گئے 2016۔17 کا سنٹرل کنٹریکٹ مسترد کر دیا ہے۔ڈبلیوآئی سی بی نے 2015۔16 سیزن کے لئے اس سال جنوری میں معاہدہ کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد 12 سے بڑھا کر 15 کر دی تھی۔
سیموئلز، براوو اور بریتھویٹ کے علاوہ دنیش رام دین اور کیمر روچ بھی مرکزی کھلاڑیوں کی کنٹریکٹ فہرست میں نہیں ہیں۔بورڈ نے یہ فہرست پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ سے پہلے جاری کی تھی۔ ڈبلیوآئی سی بی نے 2015۔16 سیزن کے لئے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ گذشتہ سال اکتوبر سے اس سال ستمبر تک کے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا ہے۔
بورڈ صرف ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں سے ہی سینٹرک کانٹریکٹکرتا ہے۔سال 2016۔17 کے لئے جن نئے کھلاڑیوں سے سینٹرل کانٹریکٹ کیا گیا ہے ان میں دیوندر بشو، جرمین بلیک ووڈ، کریگ بریتھویٹ، شین ڈورچ، شینن گیبریل، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، لیون جانسن، الزاری جوزف،میگائیل کومنز جومایل واریکن اور روسٹن چیز شامل ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Samuels bravo c brathwaite decline wicb contracts in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply