اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی عدم موجودگی سے تمام سابق اولمپین نہایت افسردہ

لاہور: (یو این آئی)پاکستان کے سابق اولمپئن سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چار بار ہاکی ورلڈ کپ جیتا اور تین بار اولمپک چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیالیکن افسوس کہ اب گرین شرٹس ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی بھی نہ کر سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپئن فلائنگ ہارس سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ، چمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ متعارف کرایا۔
اولمپکس سے باہر ہونے پر افسردہ ہیں۔ سابق اولمپئن حسن سردار کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی میں دنیا پاکستان ہاکی کی دیوانی تھی۔ میڈیا کو قومی کھیل کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا چائیے۔ سابق اولمپئن نے اس صورتحال کی ذمہ دار حکومت اور ہاکی فیڈریشن کو ٹھہرایا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے لندن اولمپکس انیس سو اڑتالیس سے لندن اولمپکس دوہزار بارہ تک ہاکی میں آٹھ میڈل اپنے نام کیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Samiullah mourning over pakistan hockey absence from the rio olympics in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply