اولمپک میڈلسٹ ساکشی کامن ویلتھ گیمز مڈلسٹ پہلوان ستیہ ورت سے شادی کریں گی

نئی دہلی: (یو این آئی)اولمپک کھیلوں میں تمغے جیتنے والی ملک کی پہلی خاتون پہلوان ساکشی ملک دیگر ہندوستانی پہلوان ستیہ ورت کادیان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریو اولمپکس کی کانسے کا تمغہ فاتح ساکشی کے بھائی سچن نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ساکشی جلد ہی پہلوان ستیہ ورت کے ساتھ شادی کر سکتی ہیں۔ہریانہ کے روہتک کے رہنے والے ستیہ ورت بھی ملک کے معروفپہلوان ہیں۔وہ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں اور اسی سال انہوں نے ایشیائی چیمپئن شپ میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
97 کلو گرام وزن کی کلاس کے پہلوان ستیہ ورت 24 سالہ ساکشی سے عمر میں دو سال چھوٹے ہیں۔تاہم بتایا جا رہا ہے کہ ان کے درمیان تعلقات کافی پہلے سے ہی ہیں۔ستیہ ورت نے ساکشی کے ریو میں تمغہ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں سب سے پہلے مبارک باد دی تھی۔ ساکشی اور ستیہ ورت دونوں ہی روہتک سے ہیں۔
ستیہ ورت کے والد بھی ہریانہ کے مشہور پہلوان ہیں جو 1988 سیول اولمپک کھیلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔تاہم فی الحال صاف نہیں ہے کہ ساکشی شادی کے بعد بھی اپنا کیریئر جاری رکھتی ہیں یا نہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sakshi malik to tie the knot with wrestler satyawart kadian in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply