ریو ا اولمپکس اختتامی تقریب میں ساکشی کو قومی پرچم ترنگا اٹھانے کا اعزاز ملا

ریو دی جینرو: (یو این آئی) ریو میں ملک کو پہلا تمغہ دلانے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک نے اولمپک کھیلوں کی اختتامی تقریب میں چہرے پر اطمینان اور خوشی کے اظہار کے ساتھ اپنی وطن کا پرچم اٹھانے کا اعزاز حاصل کیا۔
برازیل مارایانا اسٹیڈیم میں 31 ویں ا ولمپک کھیلوں کی اختتامی تقریب میں ہندوستانی پرچم ترنگے کو بلند کر کے دستہ کی قیادت کرنے کا اعزاز اس بارساکشی کو ملا۔اپنی بھارتی جرسی میں ساکشی چہرے پر کچھ کرنے کے اطمینان اور ملک کو تمغہ دلوانے کی خوشی کے ساتھ اسٹیڈیم میں آئیں۔
مسلسل ہو رہی بارش کے درمیان جب ہندوستانی دستہ اسٹیڈیم میں پہنچا تو زیادہ تر نے رین کوٹ پہنے تھے اور ان کے ہاتھ میں ترنگا تھا۔ان کے ساتھ افسر اور کوچ بھی موجود تھے جن کا اسٹیڈیم میں بیٹھے لوگوں نے تالیوں کے ساتھ استقبال کیا۔
ریو اولمپکس میں کوئی بھی تمغہ جیتنے سے چوک رہے ہندوستانی کھلاڑیوں چہرے اس وقت کھل اٹھے جب ساکشی نے کشتی میں کانسی کا تمغہ جیت کر ہندوستان کو پہلا تمغہ دلوایا ۔ ان کی کامیابی کے بعد ہندوستانی گروپ کے انچارج راکیش گپتا نے بتایا کہ اختتامی تقریب میں ہندوستانی پرچم بردار ساکشی کو بنایا جائے گا۔
کشتی میں ہندوستان کو کئی تمغوں کی امید تھی لیکن اکیلی ساکشی ہی تمغہ جیتنے میں کامیاب رہیں جبکہ طلائی تمغے کی امید یوگیشور دت کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئے۔ وہیں ان کھیلوں میں دوسرا تمغہ بیڈمنٹن میں پی وی سندھو نے دلایا۔
انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ لیکن وہ حیدرآباد کے لئے پہلے ہی روانہ ہو چکی تھیں جس کے باعث وہ اختتامی تقریب میں حصہ نہیں لے سکیں. ہندوستان نے ریو اولمپکس میں اس بار اپنا سب سے بڑا 118 رکنی دستہ اتارا تھا۔ لیکن صرف دو کھلاڑی ہی کانسی اور چاندی کا تمغہ لے کر لوٹ سکی ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sakshi malik become flagbearer at rio 2016 olympics closing ceremony in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply