سائنا۔سندھو نے ریو اولمپکس بیڈ منٹن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچیں

ریو دی جینرو:اولمپک کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے ریو اولمپک کے بیڈمنٹن مقابلے میں جمعرات کو فتح کاآغاز کیا جبکہ جوالا گٹا اور اشونی پونپا کوومنس ڈبل اور منو اتری اور بی سمت ریڈی کومینس ڈبل کے اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پانچویں رینکنگ کی کھلاڑی سائنا نے گروپ جی میں برازیل کی لوہانی ویسنٹ کو مسلسل گیموں میں 21۔17، 21۔17 سے ہرا دیا۔ سائنا نے یہ مقابلہ 39 منٹ میں جیتا۔
اولمپک میں قدم رکھنے والی سندھو نے گروپ۔ایم مقابلے میں ہنگری کی سروسی کو بآسانی 27 منٹ میں 21۔8، 21۔9 سے شکست دے کر جیت کا آغاز کیا۔ اس سے قبل جوالا اور اشونی کو جاپان کی جوڑی میں میساکی متستومااورایاکا تہاشی نے لگاتارگیموں میں 21۔15، 21۔10 سے شکست دی۔
دوسری طرف منو اور سمت کو انڈونیشیا کے محمد احسان اورہریندرسیتیاوان کی جوڑی نے لگاتار گیموں میں 32 منٹ میں 21۔18، 21۔13 سے شکست دی۔ سائنا نے گزشتہ لندن اولمپک میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا اور ریو میں انہوں نے فتح کاآغاز کیاہے۔سائنا کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے 14 اگست کو یوکرین کی ماریجا یولی تنی کو ہرانا ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saina sindhu saving grace as rio batters indians in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply