سائنہ نہوال جاپانی کھلاڑی سے ہار کر کوریا اوپن سے باہر

نئی دہلی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق ہندوستان کی مایہ ناز بیڈ منٹن کھلاڑی سائنہ نہوال کوارٹر فائنل میں جاپان کی نوزومی اوکو ہارا سے 21-15،15-21،20-22سے ہار کر کوریا اوپن سے باہر ہو گئیں۔

سائنہ نے پہلا گیم بہت آسانی سے 21-15سے جیت لیا لیکن دنیا کی نمبر 7کھلاڑی اوکو ہارا نے اسی اسکور کے ساتھ دوسرا سیٹ جیت لیا۔تیسرے سیٹ میں اوکوہارا نے سخت جدو جہد کے بعد آخر کار22-20سے جیت حاصل کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی۔

واضح ہو کہ اوکوہارا اس سے قبل دو بار مختلف ٹورنامنٹوں میں سائنہ کو ہرا چکی ہیں جس میں2018کے ایشیا کپ کا مقابلپہ بھی شامل ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saina nehwal knocked out in quarters by nozomi okuhara in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment