عالمی بیڈ منٹن درجہ بندی میں سائنا چار مقام نیچے چلی گئیںسندھو دسویں پر برقرار

نئی دہلی: ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ہندستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پسارلا وینکٹ سندھو جمعرات کو جاری تازہ عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں دسویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ سری کانت ایک گھر کی چھلانگ لگا کر مرد کھلاڑیوں کے زمرے میں دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
عالمی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ میں چوٹ کی وجہ سے ریو میں گروپ مرحلے میں ہار کر کھیلوں سے باہر ہونے والی سائنا نہوال کو چار مقام کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ نویں مقام پر کھسک گئی ہیں۔سائنا نے حال ہی میں اپنے گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اور فی الحال وہ اسپتال میں آرام کر رہی ہیں۔ سندھو کے 63099 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ ان کے ایک نشان اوپر سائنا کے 70209 پوائنٹس ہیں۔
سندھو کو ریو کے فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ پر قبضہ جمانے والی اسپین کی کیرولینا مارین 83680 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر قائم ہیں۔ ریو میں سیمی فائنلسٹ چین کی لی جوئی ری دوسرے اور جاپان کی نوجومی اوکیارا تیسرے مقام پر ہیں۔خواتین ڈبلز میں جوالہ گٹا اور اشونی پونپا کی جوڑی چار مقام کے نقصان کے بعد 26 ویں مقام پر کھسک گئی ہے۔
ریو کوارٹر فائنل میں لن ڈین سے ہار کر باہر ہونے والے سری کانت 53886 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں اور ملک کے ٹاپ کھلاڑی ہیں۔ان کے بعد اجے جے رام ایک جگہ کی بہتری کے ساتھ 21 ویں نمبر پر ہیں۔ ایچ ایس پرنے تین جگہ کے نقصان کے بعد 37201 کی درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ 31 ویں مقام پر کھسک گئے ہیں۔ملیشیا کے لی چونگ وی سب سے اوپر قائم ہیں جبکہ ریو کے مردوں کے سنگلز گولڈ میڈلسٹ چین کے چین لوگ دوسرے مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ چین کے لن ڈین تیسرے نمبر پر ہیں۔مرد ڈبلز میں ہندوستان کے بی سمت ریڈی اور منو اتری کی جوڑی 21 ویں مقام پر قائم ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saina nehwal drops four places in bwf rankings pv sindhu maintains 10th spot in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply