ادکارہ سگاریکا کھاٹگے اور ظہیر خان باقاعدہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق انٹرنیشل فاسٹ بولر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل سگاریکا کھاٹگے باقاعدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔انہوںنے 23نومبر بروز جمعرات صبح دس بجے عدالت میں جاکر شادی کی۔
ولیمہ 27نومبر کو ممبئی کے تاج محل پیلیس میں دیا جائے گا جس میں بالی ووڈ کے ادکار و اداکارائیں اور ٹیم انڈیا کے ظہیر کے ساتھی کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
شادی کے لیے ساگریکا ظہیر خان کے ساتھ عدالت پہنچیں توانہوں نے نارنجی رنگ کی ساڑی اور عنابی رنگ کا بلاؤز زیب تن کر رکھا تھا اور نہایت دیدہ زیب نیکلس اور اسی کے رنگ سے ملتے ہوئے بندے پہنے ہوئے تھیں۔ جبکہ ظہیر خان کرتے پاجامے میں ملبوس تھے۔

Title: sagarika ghatge ties the knot with zaheer khan in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply