بوسٹن میراتھن مکمل کر کے نابینا ساگر بھیتی نے نئی تاریخ رقم کی

بوسٹن:ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ میں نابینا ساگر بھیتی نے ایک شاندار باب جوڑتے ہوئے بوسٹن میراتھن مکمل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔وہ اس میراتھن میں حصہ لینے والے پہلے نابینا ہندستانی بھی ہیں۔ بنگلور کے رہنے والے بھیتی کی یہ کامیابی اس معنی میں خاص ہے کہ اس میراتھن کے لئے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل اور مسابقتی ہے۔
ساگر نے جسمانی معذوری کی تمام مشکلات کو پار کر یہ مقام حاصل کیا ہے۔ بھیتی نے 42.16 کلومیٹر کی اس میراتھن کو محض چار گھنٹے میں ہی مکمل کر لیا۔ بھیتی کو اس تاریخی مقام تک پہنچتے دیکھنے کے لئے ان کے والدین وشوکانتا اور نریش بھیتی بھی یہاں موجود تھے۔ 31 سال کے ساگر بھیتی دوڑ میں حصہ لینے والے پہلے نابینا ہندوستانی ہیں۔
ایک پرانے کالج کے دوست اور بوسٹن میں رہائش پذیر دیویکا نارائن کی مدد سے انہوں نے یہ مشکل میراتھن مکمل کی۔میراتھن میں 30 ہزار شرکاء نے حصہ لیا۔ بھیتی کی یہ کامیابی اس لئے بھی اہم ہے کہ یہ میراتھن اس دہائی کی دوسری سب سے زیادہ گرم موسم کی میراتھن رہی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sagar baheti makes history by finishing boston marathon in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply