سچن تندولکر سے کھلاڑیوں میں جیت کی امنگیں اور جاگیں گی : مودی

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ریو اولمپکس کے لئے ہندستانی دستے کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا اور ہندوستانی کھلاڑیوںمیں جیت کی امنگیں اور جاگیں گی۔
سچن ریو اولمپکس کے ہندستانی دستے کے خیر سگالی سفیر ہیں اور انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ وہ ریو جاکر ہندستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کا جوش بڑھائیں گے۔وزیر اعظم نے سچن کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سچن اپنے متاثر کن الفاظ سے ریو میں ہندستانی کھلاڑیوں کی یقینا حوصلہ افزائی کریں گے۔
سچن نے وزیر اعظم مودی کے موبائل ایپ کے ذریعے ہندستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی جس کو انہوں نے ٹوئٹر پر بھی شئیر کیا تھا۔ سچن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریو 2016 میں اپنے ہیرو کھلاڑیوں کی حمایت کریں۔
چلو ریو میں ترنگا لہرائیں۔میں ریو میں ہی ہندوستانی کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کروں گا۔میں وہاں انہیں یہ بتاؤں گا کہ پورا ملک ان کی حمایت کر رہا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sachin will be an inspiration for players modi in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply