سچن ٹنڈولکر نے ٹیم انڈیا کی فیلڈنگ کی زبردست ستائش کی

نئی دہلی: کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن تندولکر نے جمعہ کو یہاں کہا کہ موجودہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت دنیا کی بہترین فیلڈنگ ٹیم ہے اور جدید سہولتیں ملنے کے باعث ٹیم انڈیا کی فیلڈنگ میں زبردست سدھار آیا ہے۔ سچن نے اگلے سال 26 فروری کو ہونے والی آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس نئی دہلی میراتھن کے دوسرے ایڈیشن کے اعلان کے موقع پر کھلاڑی کی زندگی میں فٹنس کی اہمیت کے سلسلے میں کھل کر باتیں کیں۔ ماسٹر بلاسٹر نے 80 اور 90 کی دہائی کی ہندوستانی ٹیم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہہم فیلڈنگ کے معاملے میں اس وقت اتنے مضبوط نہیں ہوا کرتے تھے۔ اس وقت جدیدسہولیات کی کمی تھی۔
ٹیسٹ اور ون ڈے میں تمام بڑے ریکارڈ اپنے نام کرنے والے سچن نے کہا کہموجودہ وقت میں بہتر سہولیات اور بنیادی ڈھانچے نے ہندوستانی فیلڈنگ کی سطح کو بدل دیا ہے۔ کھلاڑی اب میدان میں گر کر اور ڈرائیو لگا کر گیند کو روکنے سے کتراتے نہیں ہے جبکہ پہلے کھلاڑی ایسا نہیں کر پاتے تھے۔ اب کھلاڑی میدان میں اپنا سب کچھ داؤ پر لگانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم اس وقت دنیا کی بہترین فیلڈنگ ٹیم بن گئی ہے۔
وراٹ کی ٹیم جب سیریز میں کھیلنے اتری تھی تب وہ پاکستان سے ایک پوائنٹ پیچھے تھی اور 2003 میں موجودہ رینکنگ نظام نافذ ہونے کے بعد سے اسے چوتھی بار نمبر ون رینکنگ حاصل کرنے کے لیے یہ سیریز جیتنا ضروری تھا۔ ہندوستان نے پہلا ٹیسٹ 197 رنز سے اور دوسرا ٹیسٹ 178 رنز سے جیت کر نمبر ایک پوزیشن اپنے نام کی تھی۔ ہندوستان اگر اندور ٹیسٹ جیت جاتا ہے یا ڈرا کرا لیتا ہے تو وہ نمبر ون رینکنگ کو پاکستان کی پہنچ سے باہر کر دے گا۔ سیریز تین۔صفر سے جیتنے کی صورت میں ہندوستان کے 115 اور دو۔صفر سے جیتنے کی صورت میں 113 پوائنٹس ہو جائیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sachin tendulkar praises team indias fielding in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply