ربادا کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیاکو اسی کے گھر میں177رنز سے روند ڈالا

پرتھ: فاسٹ بولرکگیسو ربادا کی تباہ کن گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 177 رنز سے شکست دے کر3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ یہاں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا نے اپنی ناتمام دوسری اننگز چار وکٹ کے نقصان پر 169 رن سے دوبارہ شروع کی تو عثمان خواجہ اور مشل مارش وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے محتاط بلے بازی کرتے ہوئے اسکور میں بتدریج اضافہ کرنا شروع کیا لیکن 196 کے ٹیم اسکور پر ربادا کی گیند پر مارش ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
آن فیلڈ امپائر نے مارش کو ناٹ آVٹ قرار دیا لیکن جنوبی افریقی ٹیم نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور مارش کو آوVٹ قرار دیا۔ آدھی ٹیم آVٹ ہونے کے بعد پیٹر نیول اور عثمان خواجہ نے چھٹی وکٹ کیلئے 50 رن کا اضافہ کر کے تیزی سے شکست کی جانب گامزن اننگز کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن سنچری سے تین رن پہلے عثمان نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر جے پی ڈومینی کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد اسٹارک اور سڈل کی اننگز بھی جلد ہی حریف بالروں کا شکار ہو گئے۔ جوش ہیزل وڈ نے نیول نے مچی بچانے کی آخری کوشش کی اور اس کوشش میں ان دونوں نے نویں وکٹ کیلئے 65 رنز کی شراکت بھی کی اور جنوبی افریقی ٹیم کے بولروں کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا۔لیکن جز وقتی بولر باؤما نے ہیزل ووڈ کو آVٹ کر کے نیویل کو بے دست و پا کر دیا کیونکہ آخری بلے باز لیون تھے جو شاذ و نادر ہی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹکتے ہیں۔ ہیزل وڈ نے 29 رنز بنائے۔
امپائروں نے بھی اس نازک گھڑی کو ٹی ٹائم کو30منٹ آگے بڑھا کر آسٹریلیا کی مشکلات اور بڑھا دیں ۔ کیونکہ امپائروں کا خیال تھا کہ آخری وکٹ کا کھیل ہے اس لیے کیوں نہ آدھے گھنٹے بعد چائے کا وقفہ دیا جائے تاکہ ٹی ٹائم سے پہلے ہی نتیجہ آجائے اورسبھی اسٹیڈیم سے ہوٹل جا کر ہی کیوں نہ چائے پئیں۔ اور یہی ہواصرف35گیندوں پر ہی جنوبی افریقہ کے حق میں فیصلہ ہو گیا ۔ پیٹر نیول 60 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔کگیسو ربادا پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیمیں دوسرا ٹیسٹ میچ 12 نومبر سے ہوبارٹ میں کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ نے میچ میں چوتھے دن 160.1 اوور میں آٹھ وکٹ پر 540 رن بنا کر اپنی دوسری اننگز کے ختم ہونے کا اعلان کرکے آسٹریلیا کوجیت کے لیے 539 رنوں کا ہدف دیا تھا۔
اس بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلوی ٹیم شروع میں ہی لڑکھڑا گیا اور ڈیوڈ وارنر (35) کو باووما نے رن ا?وٹ کرکے جنوبی افریقہ کو اس کا پہلا اہم وکٹ دلا دیا. وارن نے 33 گیندوں میں چھ چوکے لگائے۔ چار گیندوں بعد اوپنر شان 15 رن بنا کر ربادا کی گیند پر پلیسس کو کیچ دے بیٹھے۔کپتان اسمتھ بھی بڑی اننگز نہیں کھیل سکے اور ربادا نے انہیں کاک کے ہاتھوں کیچ کراکر آسٹریلیاکو تیسرا جھٹکا دیا۔ اسمتھ نے 91 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر 34 رن بنائے۔ایڈم ووگس ایک رن پر ربادا کی گیند پر کاک کو کیچ دے کر چوتھے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sa seal emphatic win against all odds in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply