ربادا اور عمران طاہر کی عمدہ بالنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو بونس پوائنٹ کے ساتھ ہرایا

گیانا: جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز میں کھیلی جا رہی تین ملکی سریز کے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے189کے معمولی اسکور کا کامیابی سے دفاع کر تے ہوئے اسے47رنز سے شکست دے کر جیت کے پوائنٹس کے ساتھ ساتھ بونس پوائنٹ بھی حاصل کر لیا۔
190کے تعاقب میں دوسرے اوور سے ہی آسٹریلیا کو پریشانیوں نے گھیرنا شروع کر دیا۔ فاسٹ بولرز ربادا اورپارنیل اور لیگ اسپنر عمران طاہر اورلیفٹ آرم اسپنر تبریز شمسی پر مشتمل جنوبی افریقی بولنگ اٹیک نے ایسا ستم ڈھایا کہ آسٹریلیا ابھی ایک تہائی منزل ہی طے کر پایا تھا کہ اس کی نصف ٹیم گھٹنے ٹیک گئی۔ ان چاروں بولروں کے آگے آسٹریلیا کا کوئی بلے باز ٹکتا نظر نہیں آرہا تھا ۔
ان چاروں کی تباہ کن بولنگ کا یہ عالم تھا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے8بلے باز دہائی کے ہندسہ تک کو نہ چھو سکے۔ اور پوری ٹیم محض34.2اووروں میں142رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔وہ تو بھلا ہو اینڈریو فنچ کا جن کی72رنز اور لیون کی30 رنز کی اننگز کی بدولت آسٹریلیا 100کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب ہو گیا۔فنچ نے103گیندوں پر 6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے72، لیون نے چار چوکوں کے ساتھ 31بالوں پر30اور ہیزلووڈ نے دو چوکوں کی مدد سے 11گیندوں پر 11رنز بنائے اور آو¿ٹ نہیں ہوئے۔
ربادا تینوکٹ لے کر نمایاں رہے۔ پارنیل اور عمرن طاہر نے دو دو اور تبریز شمسی نے ایک وکٹ لی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے بلے باز اس فیصلہ کو درست ثابت نہ کر سکے اور 50اووروں میں ٹیم9وکٹ پر صرف 189رنز ہی بنا سکی۔ مڈل آرڈر بلے باز بحر دین نے چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 82گیندوں پر 62اور افتتاحی بلے باز ہاشم آملہ نے 46گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ 35رنز بنائے۔
کپتان اے بی ڈی ولیئرز 38گیندوں پر صرف22رنز ہی بنا سکے ۔جبکہ وکٹ کیپر افتتاحی بلے باز ڈی کوک نے18(دو چوکے ایک چھکا) رنز بنائے۔ ربادا15رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔آسڑیلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ ، کولٹر نائیل اور میکسویل نے د ودو اور لیون و زامپا نے ایک ایک وکٹ لی۔بحر دین کو میں آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sa defend 189 for bonus point win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply