اندورمیں بھی نیوزی لینڈ کو روند کرٹیم انڈیا نے دسہرے پر قوم کو کلین سوئپ کا شاندار تحفہ دیا

اندور:دسہرے کے موقع پر ٹیم انڈیا نے اندور میں نیوزی لینڈ پر 321رنز کی زبردست جیت حاصل کر کے کرکٹ شوقینوں کو 3-0سے سریز جیت کا شاندار تحفہ دیا۔اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں 3-0سے اس کیل سوئپ کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کو جہاں ایک طرف عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی نمبر ون پوزیشن مزید مستحکم کر نے کا موقع ملا وہیں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو آئی سی سی کی جانب سے باقاعدہ ٹیسٹ چیمپئن کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز چتیشور پجارا کی شاندار سنچری کی بدولت تین وکٹ پر 216 رنز پر ڈکلیئر کر کے نیوزی لینڈ کو 475 رن کا مشکل ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھر میں آف دی میچ قرار دیے جانے والے آف اسپنر اشون کے اسپن جال میں پھنس گئی اور 44.5 اوور میں 153 رن پر گھٹنے ٹیک دیے۔ پہلی اننگز میں 81 رن پر چھ وکٹ لینے والے اشون نے دوسری اننگز میں بھی59 رنز کے عوض سات وکٹ لیے۔ اشون نے میچ میں13وکٹ لے کر ایک میچ میںچھٹی بار اور ایک سریز میں دو یا دو سے زائد بار دس یا اس سے زائد وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیاہے۔اشون کو اس سریز میں27وکٹ لینے کے باعث میں آف دی سریز بھی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چائے کے وقفہ تک ایک وکٹ پر 38 رن بنائے تھے لیکن اس نے آخری سیشن میں اپنے باقی نو وکٹ گنوا دیے۔
ہندوستان نے اس طرح نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار تین میچوں کی سیریز 3۔0 سے کلین سویپ کی۔ وراٹ کی کپتانی میں ہندوستان کی یہ مسلسل چوتھی سیریز جیت ہے۔ وراٹ کی کپتانی میں ہندوستان نے سری لنکا کو اسی کی زمین پر 2۔1 سے، جنوبی افریقہ کو گھریلو زمین پر 3۔0 سے اور ویسٹ انڈیز کو اسی کے گھر میں 2۔0 سے شکست دی ہے۔ وراٹ نے اس طرح اپنی کپتانی میں 10 ٹیسٹ میچ جیت لئے ہیں۔ اشون نے دوسری اننگز میں بھی اپنا جادو برقرار رکھتے ہوئے کپتان کین ولیمسن (27)، راس ٹیلر (32)، لیوک رونچی (15)، مشیل سیٹنر (14)، جیتن پٹیل (0)، میٹ ہنری (0) اور ٹرینٹ بولٹ (4) کے وکٹ لئے۔
بی جے واٹلنگ 23 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جس وقت آخری اوور شروع ہوا تو ایسا لگ رہا تھا کہ واٹلنگ اور بولٹ میچ کو آخری دن تک لے جائیں گے لیکن اشون نے اس اوور کی پانچویں گیند پر بولٹ کو خود ہی لپک کر کرکٹ شوقینوں کے دسہرہ کے جشن میں چار چاند لگا دیے۔ اس کلین سوئپ کے ساتھ ہی وراٹ سیریز کلین سویپ کرنے والے تیسرے ہندوستانی کپتان بن گئے۔اس سے پہلے یہ کارنامہ محمد اظہر الدین اور مہندر سنگھ دھونی نے انجام دیاتھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ruthless india win indore test by 321 runs complete clean sweep in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply