روسی کھلاڑیوں کو ریو اولمپکس میں شرکت کی مشروط اجازت

ریوڈی جنیرو: ا نٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے روس کے ڈوپنگ اسکینڈل کے بعد ریو اولمپکس میں روس کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کرنے سے گریز کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شرکت کی مشروط اجازت دیدی ہے۔
روس میں ایتھلیٹس کے ڈوپنگ میں حکومتی سرپرستی میں دھوکہ دہی کے انکشافات کے بعد خدشہ تھا کہ روس کو ریو اولمپکس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن آئی او سی نے روس پر مکمل پابندی لگانے کی بجائے فیصلہ مختلف کھیلوں کی متعلقہ فیڈریشن کے سپرد کرتے ہوئے روسی کھلاڑیوں کو ریو اولمپکس میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی ۔
روسی کھلاڑیوں کو ریو اولمپکس میں شرکت کیلئے اپنے متعلقہ فیڈریشن کو مطمئن کرنا ہوگا کہ اس نے کسی قسم کی ممنوعہ قوت بخش دوا کا استعمال نہیں کیا۔تاہم آئی او سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ماضی میں ڈوپنگ کیس میں سزا یافتہ کسی بھی روسی کھلاڑی کو سزا مکمل کرلئے جانے کے باوجود بھی ریو اولمپکس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russias athletes escape blanket ioc ban for rio olympic games in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply