روس نے باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتا

ریو ڈی جینریو: (یو این آئی) روس کے ایوجنی تشچینکوف نے ریو اولمپکس میں ناظرین کی ہوٹنگ کے درمیان اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باکسنگ کے ہیوی ویٹ مقابلے کا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
ایوجنی تشچینکوف نے قزاقستان کے واسلی لیوٹ کو 3۔0 سے شکست دے کر یہ جیت درج کی۔ انہیں ججوں کے متفقہ طور پر دیے گئے فیصلے کے بعد فاتح قرار دیا گیا جبکہ قزاق کھلاڑی کو چاندی کے تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔
ازبکستان کے سیمی فائنلسٹ رستم تلاگانوف اور کیوبا کے ایرسلینڈی ساوون کو کانسہ کا تمغہ ملا۔ ریوسینٹرو ایرینا میں ہوئی اس باوٹ میں ناظرین کی تعداد آدھی سے بھی کم تھی لیکن موجودہ لوگوں میں بیشتر نے روسی باکسر کی جم کر ہوٹنگ کی، تاہم مٹھی بھر روسی شائقین نے پرچم لہراکر ایوجنی تشچینکوف کی حوصلہ افزائی کی۔
تمغہ تقسیم تقریب میں بھی ناظرین نے روسی کھلاڑی کے خلاف ہوٹنگ کی جبکہ لیوٹ اس دوران پرسکون نظر آئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russian boxer evgeny tishchenko booed after winning olympic gold in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment