ورلڈ کپ فٹبال:روس کو ہرا کر کروشیا سیمی فائنل میں

سوکی(روس): آئیون ریکیتیک نے وننگ پنالٹی لگا کر کروشیا کو پنالٹ شوٹ آو¿ٹ میں روس کے خلاف4-3سے کامیابی دلا کر جہاں ایک طرف ورلڈ کپ کی باوار ٹرافی کی جانب روس کی پیش رفت روک دی وہیں سیمی فائنل میں اسے پہنچا کر اس کی ٹرافی تک رسائی کے امکانات مزید روشن کر دیے۔سیمی فائنل میں کروشیا کا مقابلہ انگلستان سے ہوگا۔

اگرچہ ایکسٹرا ٹائم ختم ہونے سے چارمنٹ برازیل نژاد مایو فرناڈیز نے سر کی جنبش سے شاندار گول کر کے روس کی امیدیں جگائے رکھیں اور میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آو¿ٹ سے کیے جانے کی راہ ہموار کر دی لیکن یہی برازیلی کھلاڑی روس کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کرنےکا اس وقت باعث بھی بن گئے جب انہوں نے اور فیڈور پنالٹی کو ول میں تبدیل کرنے سے چوک گئے۔

کروشیاکی طرف سے 120منٹ کے کھیل میں ڈوماگوج ویڈا اور اندریج نے گول کیے۔جبکہ روس کی طرف  سے ڈینس چیری شیف نے31ویں اور میریو فناڈیز فیگوارا نے 115ویں منٹ میں گول کیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia loses to croatia in world cup football in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply