روس مصر کو 3-1سے شکست دے کر ورلڈ کپ فٹبال 2018کے پری کوارٹر فائنل میں

سینٹ پیٹرز برگ: روس نے فیفا ورلڈ کپ فٹبال 2018میں مصر کو ایک کے مقابلہ تین گول سے شکست دے دی۔ یہ اس ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں کھیلتے ہوئے روس کی لگاتاردوسری جیت ہے۔اس سے قبل اس نے اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کو5-0سے شکست دی تھی۔مصر کے خلاف پہلے ہاف میں دونوں طرف سے کوئی گول نہ ہوسکا تھا۔

لیکن دوسرے ہاف میںروس کو سبقت دلانے والا گول مصر کے ہی دفاعی کھلاڑی احمد فتحی نے 47ویں منٹ گیند کلیر کرنے کی کوشش میںہڑبڑاہٹ میںاپنے ہی گول پوسٹ میں گیند داغ دی۔59ویں منٹ میں ڈینس چیری شیف اور62ویں منٹ میں آرٹم زیوبا نے روس کی طرف سے گول کیے جبکہ مصر کی جانب سے واحد گول 73ویں منٹ میں اس کے معروف کھلاڑی محمد صلاح نے پنالٹی سے کیا۔مصر کی اس ٹورنامنٹ میں لگا تا دوسری شکست ہے اس سے قبل وہ یوروگوئے سے 0-1سے ہار چکی ہے۔

روسی فارورڈ ڈینس چیریشیف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس میچ میںچیریشیف نے جو گول کیا وہ اس ٹورنامنٹ میں ان کاتیسرا گول ہے۔روس کی لگاتار دوسری جیت میزبان کے ناطے ایک تاریخی کارنامہ ہے کیونکہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی میزبان ٹیم کو اتنا عمدہ آغاز کرنے کا اعزاز حاصل نہیں ہے۔ علاوہ ازیں سقوط سوویت یونین کے بعد محض روس بن جانے والا یہ ملک مصر کو شکست دینے کے بعد پہلی بار کسی ورلڈ کپ فٹبال کے ناک آو¿ٹ مرحلہ میں داخلے کی دہلیز پر پہنچاہے۔اس کے دو میچوں سے6پوائنٹس ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia defeats egypt 3 1 in second fifa wc match in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply