روس اور کروشیا پنالٹی شوٹ آؤٹ سے ورلڈ کپ فٹبال کے کوارٹر فائنل میں داخل

ماسکو: پنالٹیوں سے کیے جانے والے فیصلے میں روس اور کروشیا بالترتیب اسپین اور ڈنمارک کو شکت سے کر ورلڈ کپ فٹبال2018کے کواٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

کروشیا نے مقررہ وقت اور پھر ایکسٹرا ٹائم میں 1-1سے برابر رہنے کے بعد میچ جب پنالٹیوں کے مرحلہ میں داخل ہوا تو ڈنمارک کے مڈ فیلڈر کرسٹیان ایکؤرکسن نے موقع ضائع کر دیاجواب میں کجروشیا کے ملان بدیلجی نے بھی شاٹ باہر مار دیا اور اسکور 1-1سے برابر ہی رہا۔دوسری لنالٹی پر ڈنمارک کے دفاعی کھلاڑی سائمن کجیر نے گول کرکے اسکور1-2کر دیا۔کروشیا کی طرف سے اندریج کرماریک نے گول کر کے اسکور پھر2-2سے برابر کر دیا۔

اگلی پنالٹی کو ڈنمارک کے مائیکل ڈیہلی نے گول میں بدل کر اسکور ڈنمارک کے حق میں پھر 3-2کر دیا۔جسے کروشیا کے مڈ فیلڈر لوکا موڈرک نے گیند گول پوسٹ میں پہنچا کر اسکور پھر 3-3کر دیا۔اگلی پنالٹی ڈنمارک کے لوسے شون گول میں نہ بدل سکے ۔ کروشیا کے جوزف پائیواریک نے بھی گیند باہر مار دی اور اسکور پھر 3-3رہا۔

جس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ میچ سڈن ڈیتھ میں چلا جائے گا۔ڈنمارک کے نکولائی جورگینسن نے پنالٹی ضائع کر دی اور کروشیا نے اگلی اور آخری پنالٹی کک کو گول میں بدل کر اسکور 4-3کر کے 1998کے بعد پہلی بار کسی ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میںکوراٹر فائنل کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں روس بھی پنالٹیوں سے اسپین کو 4-3سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ اسپین کو 12ویں منٹ میں اس وقت 1-0کی برتری ملی جب روس کے دفاعی کھلاڑی سرگئی اگنا شیوک گیند کلیر کرنے کی کوشش میں ہڑ بڑا گئے اور گیند اپنے ہی گول پوسٹ میںڈال دی۔

لیکن روس کے اسٹرائیکر آرٹم زیوبا نے 41ویں منٹ میں اسکور1-1سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم کے بعد بھی یہی رہا۔لیکن پنالٹیوں میں روس نے فیوڈو اسمولوف،سرگئی اگناشیوچ ، الیکزنینڈر گولوین اور ڈینس چیریشیف کے کامیاب شاٹ پر اسپین کو4-3سے ہرادیا۔ اسپین کی طرف سے لاگو اسپاس نے فیصلہ کن پنالٹی شاٹ باہر مار دیا۔اس جیت کے ساتھ ہی روس سقوط سوویت یونین کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia croatia reach quarter finals via penalty shootouts in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply