رائے کی162رنز کی اننگز کی مدد سے انگلستان نے سری لنکا کو 6وکٹ سے ہرایا

لندن: افتتاحی بلے باز جیسن رائے کی118گیندوں پر13چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 162رنز کی اننگزکی بدولت انگلستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی 6وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی دو طرفہ سریز میں 2-0کی سبقت حاصل کر لی۔
بارش و خرابی موسم کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت 42اووروں کے اس میچ میں 306رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں اگرچہ فاسٹ بولر جاڑڈن کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے معین علی کی شکل میں انگلستان کی پہلی وکٹ محض18رنز پر ہی گر گئی ۔
لیکن رائے کو جو روٹ جیسے بلے باز کا ساتھ مل گیا ۔ جنہوں نے54گیندوں پر9چوکوں کی مدد سے65رنز کی اننگز کھیل کر دوسری وکٹ کے لیے 149رنز بنانے میں رائے سے زبردست تعاون کیا اور 21اووروں میں ہی ایک مضبوط بنیاد ڈال دی۔ روٹ کے آؤٹ ہوجانے کے بعد کپتان مورگن نے رائے کے ساتھ مورچہ سنبھالا اور یہ دونوں اسکور کو 221تک لے گئے اس اسکور پر مورگن 27گیندوں پر صرف ایک چھکے کے ساتھ 22رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔
لیکن اس دوران رائے اپنی سنچری مکمل کر چکے تھے۔تاہم انگلستان ابھی بھی منزل سے کوسوں دور تھا۔ اسے12اووروں میں88رنز بنانے تھے۔ رائے نے ہدف تک پہنچنے کے لیے رنز کی رفتار مزید بڑھانے کی کوشش کی اور بیرسٹو کے ساتھ مل کر صرف 47گیندوں 60رنز بنا کر ٹیم کو منزل کے کچھ اور قریب کیا ہی تھا کہ خود بھی چوتھے وکٹ کی شکل میں آؤٹ ہو گئے۔
لیکن بیرسٹو اور وکٹ کیپر بلے باز بٹلر نے مزید کسی نقصان کے 41ویں اور کی پہلی ہی گیند پر ہدف پار کر کے انگلستان کو سریز میں2-0کی سبقت دلادی۔ رائے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل گونا تھلاکا(62) ،گیمہان مینڈس(77)، چنڈی مل (63) اور کپتان اینجلو میتھیوز) 67) کی ہاف سنچریوں کی مدد سے سری لنکا نے مقررہ42اووروں میں پانچ وکٹ پر 305رنز بنا ئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Roys rampant 162 sets up stunning chase in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply