ڈی ولیر کی جارحانہ اننگز سے رائل چیلنجرز آئی پی ایل کے فائنل میں داخل

بنگلور: وراٹ کوہلی کی قیادت میں رائل چیلنجز بنگلور سریش رینا کی گجرات لائنز کوچار وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل کے فائنل میں داخل ہو گئی۔ اگرچہ159کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلور کی ٹیم ابھی منزل سے کوسوں دور تھی کہ اس کے ٹاپ آرڈر کے پانچ بلے باز آو¿ٹ ہو گئے ۔یہ پانچوں میں جن میں کرس گیل، کپتان وراٹ کوہلی، شین واٹسن، ،کے ایل راہل اور سچن بے بی ڈبل فیگر تک میں نہ پہنچ سکے ۔
گیل نے 9اور واٹسن نے ایک رن بنایا جبکہ کوہلی، راہل اور سچن ایک بھی رن نہیں بنا سکے۔لیکن کریز پر اے بی ڈی ولیر کی موجودگی میزبان بنگلور اور اس کے پرستاروں کی امید کی کرن بنی ہوئی تھی۔ اور ڈی ولیر نے بھی اس کرن کو ماند نہ پڑنے دیا اور اسٹورٹ بنی کے ساتھ اننگز کو سنبھالنا اور اسکور میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ۔لیکن ابھی چھٹے وکٹ کے لیے 39رنز بناکر اسکور کو یہ دونوں 68تک ہی پہنچا سکے تھے کہ بنی داغ مفارقت دے گئے ۔ اور ایسا لگا کہ بنگلور کی شکست نوشتہ دیوار ہو چکی ہے۔لیکن ڈی ولیر کو اقبال عبداللہ کی شکل میں ایسا ساتھی ملا کہ دونوں میں گویا رنز بنانے اور باو¿نڈریاں لگانے کا مقابلہ شروع ہو گیا۔حریف کپتان سریش رینا نے اپنے ترکش کے تمام تیر استعمال کر لے لیکن اس جوڑی کو نہ توڑ سکے اور ڈی ولیر اور عبداللہ نے ساتویں وکٹ کی غیر مفتوح رفاقت میں 91رنز بنا کر 159کا ہدف 19ویں اوور کی دوسری گیند پر ہی پورا کر لیا۔
ڈی ولیر نے پانچ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے47گیندوں پر 79اور عبداللہ نے 3چوکوں اور یک چھکے کی مدد سے 25گیندوں پر 33رنز بنائے ۔ دونوں بلے باز ناٹ آو¿ٹ رہے۔گجرات لائنز کی طرف سے میڈیم پیسر دھون کلکرنی 4وکٹ لے کر نمایاں رہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپن بولرجڈیجہ کو دو وکٹ ملے۔اس سے قبل گجرات لائنز کابھی حشر بنگلور جیسا ہی ہوا تھا ۔اور محض 9رنز پر اس کے تین زبردست بلے باز فنچ، برینڈن میک کولم اور سریش رینا آو¿ٹ ہو گئے تھے۔لیکن ڈیون اسمتھ نے 41بالوں پر پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 73اور دنیش کارتک نے 30گیندوںپر 26رنز بنا کر ٹیم کو 158جیسا قابل دفاع اسکور دے دیا۔ بنگلور کی جانب سے واٹسن چار وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ عبداللہ اور جارڈن کو دو وکٹ ملے۔اے بی ڈی ولیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Royal challengers in final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply