روٹ اور رائے کی ہا ف سنچریوں کی مدد سے انگلستان نے پہلا ون ڈے میچ 7وکٹ سے جیتا

ساؤتھمٹن: انگلستان نے پاکستان کو یہاں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس فارمولے سے 7وکٹ سے شکست دے کر 5ون ڈے میچوں میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔انگلستان نے 261کے ہد کے تعاقب میں 35ویں اوور کی تیسری گیند تک3وکٹ پر194رنز بنا کر اگر چہ میچ پر اپنی گرفت کر لی تھی لیکن اس اسکور پر بارش آگئی ۔
جو ایسی آئی کہ اس نے تھمنے کا نام نہیں لیا اور آخر کار میچ ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔ ڈک ورتھ لوئس فارمولے کی روسے انگلستان کو اتنے اووروں میں151رنز بنانے تھے لیکن جیسن رائے اورجو روٹ نے بالترتیب 65اور61رنز کی اننگز کھیل کر پہلے ہی ٹیم کو اتنا اسکور دے دیا تھا کہ ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت وہ 26ویں اوور میں ہی 151کا ہدف محض دو وکٹ کے نقصان پر پورا کر چکے تھے۔جس وقت بارش آئی تو کپتان مورگن 31رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔
رائے نے 56گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65اور روٹ ے6چوکوں کے ساتھ72بالوں پر 61رنز بنائے۔ اس سے قبل پاکستان کی مقررہ50اووروں کی اننگز میں کپتان اظہر علی نے 110گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے82وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 3چوکوں کے ساتھ 58گیندوں پر 55اور بابر اعظم نے 42گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے 40رنز بنائے۔
انگلستان کی طرف سے لیگ اسپنر عادل رشید دو وکٹ لے کر کامیاب بولر بنے جبکہ ووکس، ووڈ، پلنکت اور روٹ کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Roy and root shine in england win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply