ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لئے دنیش رام دین سمیت تین کھلاڑی ڈراپ

اینٹی گوا: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) نے ہندوستان کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لیے، جو 21جولائی سے شروع ہو رہی ہے، 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
سلیکٹرس نے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش رام دین کو کو ڈراپ کر کے وکٹ کیپر کی ذمہ داری شین ڈورچ کو سونپی گئی اور مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کے لیے اسپنرز کو کھیلنے میں زبردست مہارت رکھنے والے بلے باز روسٹن چائزکو پہلی بار قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
رام دین کو ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے خلاف پریکٹس میچ میں سنچری لگانے والے شائی ہوپ اور آسٹریلیا کے دورے میں شامل تیز گیند باز میگوئیل کمنس اور اسپنر زومیل واریکن کو بھی موقع نہیں دیا ہے۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ 21 جولائی سے اینٹی گوا می کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم: جیسن ہولڈر (کپتان)، دیویندر بشو، جرمنی بلیک، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیرین براوو، راجندر چندریکا، روسٹن چائز،شین ڈورچ، (وکٹ کیپر)، شین گیبریل، لیون جانسن، مارلون سمیوئلس۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Roston chase in for west indies ramdin out in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply