روستن چیز کے8وکٹ کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں انگلستان کو381رنز سے روندا

باربیڈاز: کپتان جیسن ہولڈر کیشاندار ڈبل سنچری اور وکٹ کیپر ڈورچ کی سنچری کے بعد جز وقتی آف اسپنر روستن چیز کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے مہمان انگلستان کو381رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سریز میں1-0کی برتری حاصل کر لی۔

628رنز کے ہدف کے تعاقب میں اگرچہ انگلستان نے ایک وکٹغ کے نقصان پر 134رنز بنا کر یہ ؛پیغام دینے کی کوشش کی تھی کہ اگر وہ یہ ٹیسٹ ہار جاتا ہے تو بہت زیادہ فرق سے نہیں ہارے گا۔

لیکن روست چیز کی چکمے دینے والی بولنگ کے آگے گورے بلے بازایسے بے بس نظر آئے کہ آخری8بلے باز محض 112رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم ہدف سے میلوں دور ڈھیر ہو گئی۔ چیز نے 21.5اوورز میں60رنز کے عوض 8وکٹ لیے۔

انگلستان کی طرف سے افتتاحی بلے باز برنز 133گیندوںپر 15چوکوں کی مدد سے84رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین اسٹوکس نے 32گینودوں پر34رنز بنائے اور ترین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جبکہ بیرسٹو نے چھ چوکوں کےساتھ53گیندوں پر 30،بٹلر نے 32گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ 26اور کپتان جو روٹ نے 39گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے22رنز بنائے۔

جسین ہولڈر کو ،جنہوںنے 229گیندوں پر 23چوکوں اور 8چھکوں کے ساتھ 202رنز بنائے تھے، مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Roston chase bags eight as west indies crush england in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.