روسو کی سنچری کی مدد سے جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف 5-0سے کلین سوئپ کیا

کیپ ٹاؤن:رائلی روسو کی شاندار سنچری اور جے پی ڈومنی کی 73 رنز کی عمدہ اننگز کے بعد اپنے گیندبازوں کی شاندار گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے ورلڈ چمپئن آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 31رنز سے ہراکر سیریز میں 0۔5 سے کلین سویپ کیا۔ ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست ٹیم آسٹریلیا کوون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹ پر 327رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 296رنز پر سمیٹ کر مقابلہ 31رنز سے میچ جیتلیا۔
بدھ کو نیولینڈس میدان میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی۔ رائلی روسو نے122 رنز بنائے اور اور جے پی ڈومنی کے ساتھچوتھے وکٹ کےلئے 178رنز کی بڑی شراکت کی۔ جس کی بدولت 50اوور میںآٹھ وکٹ پر 327 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے وکٹ کےلئے یہ اب تک کی سب سے بڑی ساجھے داری ہے۔ روسو نے 118گیندوں میں 122رنز کی اپنی سنچری اننگ میں 14چوکے اور دو چھکے لگائے۔روسو کو کرس ٹریمن نے مشیل مارش کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
ڈومنی نے 57گیندوں میں ا?ٹھ چوکوں کی مدد سے شاندار 73رنز بنائے۔انہیں جو مینی نے جارج بیلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔زبردست بلے باز ڈیوڈ ملر نے چار چوکوں کی مدد سے 29گیندوں پر 39رنز کی تیز اننگ کھیلی۔ا?سٹریلیا کی طرف سے ٹریمن اور مینی کو تین تین وکٹ جبکہ اسکاٹ بولینڈ کو دو وکٹ ملے۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو شروع میں غلط دکھائی دے رہا تھا تاہم ریلی روسو اور جے پی ڈومنی نے اپنے حق میں کردیا۔روسو اور ڈومنی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 178 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کی کمزور پوزیشن کو مستحکم کردیا اور جب اسکور 230 پر پہنچاتھا تو ڈومنی 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ 25، کوئنٹن ڈی کوک 12 اور فاف ڈوپلیسی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، اس وقت میزبان ٹیم کا اسکور 52 رنز تھا۔آسٹریلیا کی جانب سے کرس ٹریمین اور جو مینی نے 3۔3 وکٹیں حاصل کیں۔ مشکل ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز عمدہ تھا اور آرون فنچ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور72 رنز تھا تاہم ڈیوڈ وارنر نے مردبحران کا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی بلے باز ان کا ساتھ دینے میں ناکام رہا۔ مچل مارش اور میتھیو ویڈ نے 35۔35 رنزبنا کر وارنر کا ساتھ دیا مگر یہ ناکافی تھا ایک وقت میں جب وارنر اور ویڈ کے درمیان 90 رنز کی شراکت بنی تھی تو ایسا لگ رہا تھا کہ آسٹریلیا میچ کو جیت سکے گا لیکن ویڈ وکٹ پر مزید ٹھہر نہیں سکے اور ایبٹ کا نشانہ بنے۔آسٹریلیا کے سات بلے باز دہرے ہندسے کو عبور کرنے میں ناکام ہوئے اور وارنر کی زبردست بلے بازی کو بھی ناکام بنادیا۔
ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ برق رفتار 173 رنز بنائے جس میں 24 چوکے شامل تھے۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 ویں اوور کی دوسری گیند میں 296 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور میچ میں 31 رنز سے شکست ہوئی۔عمران طاہر، کائل ایبٹ اور کگیسو ربادا نے 2۔2 وکٹں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی مجموعی طور پر یہ چوتھی کلین سوئپ کامیابی ہے۔ڈیوڈ وارنر کو میچ کا اور ریلی روسو کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rossouws 122 thrusts sa to 5 0 whitewash in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply