ایڈن گارڈن کی مرطوب فضا میں ہدف حاصل کرنا مشکل تھا، کیوی کھلاڑی اتنی گرمی میں کبھی نہیں کھیلے: ٹیلر

کولکاتا: نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان راس ٹیلر نے کہا ہے کہ ہندستان کے خلاف کولکاتا کی پچ پر ہدف حاصل کرنا مشکل تھا جس کی وجہ سے پہلی اننگز میں 100 سے زیادہ رنز سے پچھڑنے کے بعد ان کی ٹیم واپسی کے لئے کوشاں رہی۔ ٹیلر نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ جب بھی پہلی اننگز میں آپ 100 رنز سے پچھڑتے ہو تو دوسری اننگز میں شروع میں وکٹ لینے کے باوجود وہ 150 رن سے آگے ہوتے ہیں اور ہم جانتے تھے کہ اس وکٹ پر ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گا۔
کپتان نے کہاکہ بہتر ہوتا کہ ہم کچھ اور رنز بناتے اور اگر ہندستان کی برتری اتنی زیادہ نہیں ہوتی اور اس کا اسکور تب تین وکٹ پر 40 رنز ہوتا تو پھر آپ ان کی برابری پر پہنچنے کے لئے کھیلتے۔لیکن بہت سے اگر مگر رہے اور آخر میں سچائی یہی ہے کہ ہمیں ایک بہتر ٹیم نے شکست دی۔ ٹیلر نے کولکاتا کی گرم اور مرطوب فضا کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہاکہ یقینی طور پر میں نے پہلے کبھی اتنی گرمی میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی۔
ان کے بھی بہت سے بلے باز اور گیند باز تھکن محسوس کر رہے تھے۔بہت گرمی اور رطوبت تھی۔وراٹ کوہلی نے بتایا کہ اندور میں کچھ ٹھنڈا موسم ہے تو میں خوش ہوں۔ کیوی بلے باز نے وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ساہا کی دونوں اننگز میں نا قابل شکستنصف سنچری سے ان کی ٹیم بیک فٹ پر چلی گئی۔اہم لمحات میں جیت درج کرنا اہم ہوتا ہے۔جب میچ متوازن تھا تب ساہا نے دونوں اننگز میں اچھی بلے بازی کی۔ان دو نصف سنچریوں سے ہم بیک فٹ پر چلے گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ross taylor rues conceding big first innings lead in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply