روٹ اور ووکس کی مدد سے انگلستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی ہراکر سریز جیت لی

اینٹگوا: جو روٹ (ناٹ آ ؤٹ 90) اور اوپنر جیسن رائے (52) اور ووکس (68) کی شاندار ہاف سنچری اورساتویں وکٹ کے لیے روٹ اور ووکس کے درمیان102رنز کی غیر مفتوح رفاقت کی مدد سے انگلستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی چار وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ سریز کا تیسرا اور آخری میچ 9مارچ کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔انٹیگوا میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پہلے میچ کی طرح یہاں بھی اس کی شروعات اچھی نہیں ہوئی اور 46 رنوں پر اس کے تین وکٹ کھو گئے تھے۔
مڈل آرڈر میں جیسن محمد (50)، اوپنر کریگ بریتھویٹ (42) اور جوناتھن کارٹر (39) نے اننگز سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اسکور میں اضافہ کی کوشش کی لیکن ان کے علاوہ دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ اور پوری ٹیم 47.5اووروں میں225رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کے بلے بازوں نے ایک رن پر پہلا وکٹ گنوانے کے بعد ٹھوس بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ جیسن را (52) اور جو ریوٹ (ناٹ آووٹ 90) نے دوسرے وکٹ کے لئے 86 رن جوڑے۔
حالانکہ اس کے بعد مہمان ٹیم نے 37 رنوں کا اضافہ کر کے اپنے پانچ وکٹ اور گنوا دیے اور میچ نے دلچسپ موڑ اختیار کر لیا۔ ایک وقت ایک وکٹ پر 87 رنز بنانے والی انگلینڈ ٹیم 25 ویں اوور میں اسکور چھ وکٹ پر 124 رن ہو گیا تھا۔ کرس ووکس (68) نے روٹ کے ساتھ 102 رنز کی غیر مفتوح شراکت کر کے اپنی ٹیم کو 48.2 اوور میں چار وکٹ سے جیت دلا دی۔ریوٹ نے 127 گیندوں میں تین چوکے اور ووکس نے 83 گیندوں کی اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے نرس نے سب سے زیادہ تین وکٹ اور دیویندر بشو نے دو وکٹ لئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Root woakes avert collapse to seal series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply