روٹ کی سنچری اور معین و حمید کی عمدہ بلے بازی کی بدولت انگلستان بڑے اسکور کی جانب بڑھتاہوا

راجکوٹ: جو روٹ کی شاندار سنچری جس میں انہوں نے 180گیندوں کا سامنا کر کے 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے124رنز بنائے اور معین علی کے ساتھ ،جنہوں نے 192گیندوں پر9چوکوں کے ساتھ ناقابل شکست99رنز بنائے،چوتھے وکٹ کی رفاقت میں179رنز بنا کر انگلستان کو ایک بڑے اسکور کی جانب گامزن کر دیا۔ کپتان ایلسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جسے انہوںنے ٹیسٹ ڈیبو کرنے والے اپنے کمسن اوپننگ پارٹنر حسیب حمید کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 47رنز بنا کر درسے ثابت کر دیا۔
یہ بات دیگر ہے کہ اس 47رنز کی پارٹنر شپ میں بھی ہندوستانی فیلڈروں نے تین کیچ ڈراپ کیے ۔دو بار کک کو زندگی ملی تو ایک بار حسیب حمید کو۔ کک کو اننگز اور محمد شامی کے پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر گلی میں رہانے نے ڈراپ کیاتو اگلے ہی اوور میں جو امیش یادو کرا رہے تھے وراٹ کوہلی نے انہیں سلپ میں ڈراپ کر دیا۔ یادو کی ہی گیند پر حمید کا بھی کیچ مرلیوجے سلپ میں نہ لپک سکے۔ جبکہ یہ اتنا آسان کیچ تھا کہ اسے لپکنے کے لیے اپنی جگہ سے ہلنے کی ضرورت تک نہیں تھی ۔دو اووروں کے بعد ہی محمد شامی کی گیند پر کپتان کوہلی نے بھی حمید کو دوسری سلپ میں ڈراپ کر دیا۔صرف7اوروں میں چار زندگیاں ملنے کے باوجود کک اور حمید بڑی پارٹنر شپ نہ کر سکے۔
کیونکہ کک کو لیفٹ آرم اسپنر کی لیگ اسٹمپ سے بہت زیادہ باہر جاتی ہوئی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا گیا۔ اگرچہ کک نے حمید سے معلوم کیا کہ کیا وہ ڈی آر ایس لیں لیکن حمید نے منع کر دیا ۔جبکہ ری پلے میں صاف تھا کہ گیند لیگ اسٹمپ سے میلوں دور سے باہر جارہی تھی۔ لیکن اس کے باوجود حمید اور روٹ نے حوصلہ نہیں ہارا اور یہ دونوں اسکور76تک لے گئے ۔اس اسکور پر حمید 82گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے31رنز بنا کر اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ ڈکٹ زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور صرف13رنز بنا کر اشون کے دوسرے شکار ہو گئے۔اس وقت ٹیم کا اسکور صرف102رنز تھا ۔ اور ایسا لگ رہا تھا کہ پہلے روز کے کھیل میں ہی ہندوستانی اسپنرز انگلستان کو آؤٹ کر دیں گے ۔لیکن روٹ اور معین علی نے 179رنز کی پارٹنر شپ کر کے اس خیال کو خارج کر دیا۔ کھیل کا وقت ختم ہوا تو معین اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری سے صرف ایک رن دور تھے اور اسٹوکس 19رنز پر تھے۔ اشون دو وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ جڈیجہ اور یادو کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Root moeen ensure england start strong in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply