آئی سی سی ٹی20-میں ڈی آر ایس لاگو کرنے پر غور کرے :جو روٹ

بنگلورو:ہندوستان اور انگلستان کے درمیان دوسرے ٹوئنٹی -20 میچ کے دوران امپائرنگکے حوالے سے کافی تنازعہ رہا ۔اس تنازع کے سایے میں انگلستان کے بلے باز جو روٹ نے کہا کہ ایک غلطی کے لئے کسی بھی امپائر کو نشانہ بنانا درست نہیں۔ روٹ نے کہاکہ کسی بھی میچ میں امپائر نگ پر انہیں کوئی شکایت نہیں رہی۔
ایک کھلاڑی کے طور پر آپ غلطی کر سکتے ہیں اور آپ کو بھی غلط چیزوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور امپائروں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔ امپائر کے طور پر کسی ایک شخص کو نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔ تاہم انہون نے کہا کہ ٹی 20- میچوں میں بھی ڈی آر ایس استعمال کرنے سے اس قسم کی امپائرنگ غلطیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔ اس لیے آئی سی سی کو ڈی آر ایس کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں اگر یہ ایک کسی بڑے ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ ہوتا تو انہیں ضرور مایوسی ہوتی۔
انہوں نے کہا کہہم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد یہاں ہر حالت میں جیت کے لئے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہہندوستان کو یہاں چنا سوامی اسٹیڈیم میں تیسرا اور آخری ٹوئنٹی -20 میچ کھیلنا ہے اور یہاں پر جیتنے والی ٹیم سیریز اپنے نام کر لے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Root calls for icc to consider t20 umpiring reviews in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply