اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو ہرا کر پی ایس ایل اعزاز اور مین آف دی ٹورنامنٹ ٹرافی جیت لی

کراچی: لیگ اسپنر شاداب خان کی تباہ کن بولنگ کے بعد افتتاحی بلے باز لیوک رونچی کی طوفانی اننگز کی مدد سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) چمہین شپ جیت لی۔ کراچی کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیل گئے پی ایس ایل کے فائنل میں 149رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی رونچی اور صاحبزادہ فرحان پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے تابڑ توڑ حملے کر کے پشاور کے بولروں کی ایسی خبر لی کہ 51گیندوں پر 96رنز بنا ڈالے۔ اس اسکور پر رونچی 26گیندوں پر چار چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے52رنز بنا کر جارڈن کی گیندپر آؤٹ ہو گئے۔
رونچی کے آؤٹ ہوتے ہی جہاں ایک طرف رنز بننے کی رفتار تھم گئی وہیں وقفہ وقفہ سے وکٹیں بھی گرنے لگیں ۔اور پشاور کے وہاب ریاض، حسن علی اور جارڈن پر مشتمل فاسٹ اٹیک کے سامنے اس طرح دو زانو ہو نا شروع ہو گئے کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس کی نصف ٹیم ڈھیر ہو گئی اور محض22رنز کے عوض 5چوٹی کے بلے باز آؤٹ ہو گئے۔لیکن آصف علی اور حسین نے اپنے حواس مجتمع رکھے اور کوئی خطرہ مول لیے بغیر لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالنا شروع کیا ۔
اور جس وقت دونوں بلے بازوں کی نظریں ٹہر گئیں اور گیند انہیں فٹبال نظر آنے لگی تو رونچی انداز اختیار کر کے آصف نے حسن علی نے آخری اور اننگز کے 16ویں اوور میں تین لمبی لمبی ہٹیں لگا کر ایک چھکا ڈیپ مڈوکٹ پر، دوسرا مڈ وکٹ علاقہ کی باؤنڈری پر ہی اور تیسرا جو سب سے زیادہ دوری طے کرتا ہوا گیا وائڈ لانگ آن باؤنڈر ی پار کر گیا۔صاحبزادہ فعرحان 33گیندوں پر 5چوکوں اور یک چھکے کے ساتھ 44رنز بنا کر اسلام آباد کی جانب سے دوسرے بڑے اسکورر رہے۔
آصف علی 6گیندوں پر 3چھکوں کی مدد سے 26رنز اور فہیم اشرف4بالوں پر ایک چھکے کےساتھ6رنز بنا کر غیر مفتوح واپس آئے۔زلمی کے جانب سے حسن ،وہاب ریاض اور جارڈن نے دو دو اور عمید آصف نے ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشور کی ٹیم نے بڑا مایوس کن آغاز کیا اور محض101رنز پر اس کی آدھی ٹیم سمٹ گئی۔رہی سہی کسر شاداب خان اور محمد سمیع نے پوری کرتے ہوئے 121رنز پر 9وکٹ کر کے پوری کر دی لیکن وہاب ریاض نے 14گیندوں پر 28رنز کی اننگز کھیل کر پشاور20اووروں میں 9وکٹ پر148رنز کا ایک قابل عزت اسکور دے دیا۔
وہاب نے اس کے لیے چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اسلام آبا دکی جانب سے شاداب خان نے 3وکٹ لیے جبکہ آف اسپنر سمیت روہت پٹیل اورحسن طلعت نے2اور محمد سمیع اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔ لیوک رونچی کو مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ronchi shadab seal islamabads second psl title in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply